لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنزسید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ جرائم کے تدارک کی موثر حکمت عملی کی بدولت گزشتہ سال کی نسبت رواں ماہ سنگین جرائم کی 15کالز میں نمایاں کمی ہوئی۔مجموعی طور پر سنگین اپریل 2023ء کی نسبت رواں ماہ میں سنگین جرائم کی ایمرجنسی15کالز میں 29فیصد کمی رپورٹ ہوئی۔رواں ماہ چوری کی وارداتوں کی کالز میں 14فیصد،رابری اور جھپٹے کی وارداتوں کی کالز میں 31 فیصد،کار، موٹر سائیکل و دیگر وہیکل چھیننے کی کالز میں 8فیصد،کار، موٹر سائیکل و دیگر چوہیکل چوری کی کالز میں 33فیصدکمی ہوئی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ لاہو رپولیس کی اولین ترجیح ہے۔