ذخیرہ اندوزی،منافع خور، ملاوٹ مافیاکو 4لاکھ 90ہزار روپے جرمانے  

 لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوانے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں لاہور ڈویژن میں ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائیاں کرتے ہوئے ناجائز منافع خوروں کو 4لاکھ 90ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ ناجائز منافع خوری پر 251افراد کو جرمانے کیے گئے۔ 58کیخلاف مقدمات کا اندراج ہوا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کے ریلیف کیلئے پوری فیلڈ فارمیشن متحرک ہے۔ سرکاری قیمتوں کے نفاذ کیلئے 7 ہزار 175 انسپیکشنز کی گئیں۔ 42ناجائز منافع خوروں کو گرفتار کیا گیا۔201کو سخت وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔ دریں اثناء کمشنر لاہور کی زیر صدارت صفائی و ستھرا پنجاب کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ جامع صفائی پروگرام کیلئے ریلوے اور ایل ڈبلیو ایم سی کا جوائنٹ آپریشن بھی شروع ہوگیا۔ کو ٹ لکھپت و ریلوے ٹریک کے ساتھ ایل ڈبلیو ایم سی کی عارضی ڈمپنگ سائٹس بننا شروع ہوگئیں۔ کینٹ بورڈ اور ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیمیں بھی اے سی کینٹ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہیں۔ صاف ستھرا پنجاب کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی ڈویڑن بھر میں کام کریگی۔ ورکنگ مکمل ہوچکی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن