لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین بیماریوں کا شکار پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے 18 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کردئیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر اولین ترجیح ہے، ویلفیئر فنڈ اور ذرائع سے حاصل آمدن سے پولیس ملازمین کو علاج معالجے میں ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے۔
پولیس ملازمین ‘اہلخانہ کے علاج معالجہ کیلئے مزید ساڑھے18لاکھ روپے جاری
Apr 06, 2024