لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ماہ رمضان میں بھکاریوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کر کے 202 مقدمات درج کرائے ہیں جبکہ پیشہ ور گداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے چار سکواڈز تشکیل دئیے گئے ہیں۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے بھیک مانگنے والے 3 ہزار سے زائد بچوں اور بزرگوں کو وارننگ دیتے ہوئے چھوڑ دیا گیا۔سگنلز پر پیشہ ور بھکاریوں اور گداگروں کو فوری ہٹایا جارہا ہے۔جعلی معذوری کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والوں کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔آپ کی محنت کی کمائی دھوکہ بازوں کیلئے نہیں،گداگروں کی سرگرمیوں سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر بلکہ حادثات کا اندیشہ بھی رہتاہے۔