یوکرائن میں لڑنے کیلئے بلایاگیا تو برطانیہ چھوڑ دونگا: اولیکسینڈر زنچینکو  

Apr 06, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)فٹبال کلب آرسنل کے فٹبالر اولیکسینڈر زنچینکو نے کہاہے کہ اگر انہیں بلایا گیا تو وہ یوکرین میں لڑنے کیلئے برطانیہ چھوڑ دیں گے۔27 سالہ کھلاڑی نے کہا کہ 2022 ء میں روس کے مکمل پیمانے پر حملے کے بعد سے اپنے آبائی ملک میں لوگوں کی مدد کیلئے تقریباً 10 لاکھ پاؤنڈ عطیہ کیے ہیں۔ یوکرین یورپ کیلئے "ڈھال" بن گیا ہے اور مزید مدد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ملک کے صدر نے ایک بل پر دستخط کیے جس میں فوج کو متحرک کرنے کی عمر 27 سے کم کر کے 25 سال کر دی گئی۔اس سے ملک کو اپنے ذخائر کو بھرنے کیلئے مزید لوگوں کو بلانے کا موقع ملے گا اور دسمبر میں صدر ولادیمیر زیلنسکی کے کہنے کے بعد ملک کو مزید 500,000 فوجیوں کی ضرورت ہوگی۔

مزیدخبریں