مدرسے سے چھپ کر کرکٹ کھیلنے جاتا تھا: زمان خان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر زمان خان نے کہا ہے کہ مدرسے سے چھپ کر کرکٹ کھیلنے جاتا تھا۔ بھائی اساتذہ سے گزارش کرتے تھے کہ اسے ٹرائل دینے دیں۔ شروع میں گھر سے سپورٹ نہیں تھی۔ پچیس کروڑ میں سے پندرہ میں منتخب ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ والدین جنوبی وزیرستان سے محنت مزدوری کی غرض سے میر پور آکر آباد ہوئے۔ والدین کرکٹ کھیلنے کے مخالف تھے، ماریں کھائیں لیکن بڑے بھائی نے حمایت کی۔ قران حفظ کرنے کے دوران فارغ اوقات میں ٹیپ بال کرکٹ کھیلتا تھا۔ ٹی 20 میچ میں لاہور قلندرز کی نظر پڑی تو انہوں نے منتخب کیا، پی ایس ایل میں کھیلتا دیکھ کر گھر والوں کو پتہ چلا کہ میں کرکٹ میں کچھ کرسکتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن