لاہور(سپورٹس رپورٹر)عالیہ رشید نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد سمیع برنی کو دوبارہ ڈائریکٹر میڈیا مقرر کردیا گیا ہے۔عالیہ رشید پی سی بی سے مستعفی ہونے والی تیسری ڈائریکٹر ہیں، اس سے قبل ڈائریکٹر کمرشل اور لیگل بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔دوسری جانب سمیع برنی کو عالیہ رشید کے استعفے کے بعد ذمہ داری دی گئی ہے، وہ اس سے قبل بھی پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا رہ چکے ہیں۔ سمیع برنی ذکا اشرف دور میں عہدے سے الگ ہوئے تھے۔گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کو ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کیا تھا۔عالیہ رشید پی سی بی میں میڈیا ہیڈ کے طور پر کام کرنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ عالیہ رشید کے مستعفی ہونے کی وجہ ذاتی وجوہات ہیں، عالیہ رشید کا استعفیٰ میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں مداخلت ہے۔ سابق صوبائی نگران وزیر اطلاعات و نشریات عامر میر کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں میڈیا کنسلٹنٹ مقرر کر دیا گیا۔