اسلام آباد (خبر نگار) الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 21 حلقوں انتخابی مہم 19اور 20 اپریل کی درمیانی شب ختم ہوگی، خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی وصوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ 21 اپریل کو ہوگی، انتخابی مہم 19اور 20 اپریل کی درمیانی شب ختم ہوگی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے خلاف کارروائی ہوگی جس کے تحت 2 سال قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ بھی کیاجاسکتاہے ضمنی الیکشن این اے 8باجوڑ، این اے 44ڈیرہ اسماعیل خان، این اے 119 لاہور 3، این اے 132قصور 2اور این اے 196 قمبرشہداد کوٹ ون میں ہوگاصوبائی اسمبلیوں کے حلقے پی کے 22 باجوڑ 4، پی کے 91 کوہاٹ 2، پی بی 20 خضدار 3، پی بی 22 لسبیلہ، پی پی 22 چکوال کم تلہ گنگ، پی پی 32 گجرات 6، پی پی 36 وزیر آباد 2، پی پی 54 نارووال ون، پی پی 93 بھکر 5، پی پی 139 شیخوپورہ 4، پی پی 147 لاہور 3، پی پی 149 لاہور 5، پی پی 158 لاہور 14، پی پی 164 لاہور 20، پی پی 266 رحیم یار خان 12 اور پی پی 290 ڈی جی خان 5 شامل ہیں جہاں 21 اپریل کو پولنگ ہوگی۔