دھمکی آمیز خط بھیجنے میں پی ٹی آئی کا ہمدرد گروپ ملوث ہو سکتا ہے: رانا ثناء

Apr 06, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینئر لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے زیر اثر یا ہمدرد ایسا گروپ ہو سکتا ہے جو ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کے معاملے میں شامل ہو۔ ججز کو دھمکی والے خطوط لکھنے کے معاملے کی بینیفشری پی ٹی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف تو کوئی کیس عدالتوں میں نہیں، ہمیں تو اسلام آباد ہائی کورٹ سے ریلیف بھی ملا، ہم نے کیوں ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے ہیں؟۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ججز کے خط والا معاملہ بنیادی طورپر عدلیہ کی آزادی کا مسئلہ ہے، عدلیہ کو بیٹھ کر اپنی خود احتسابی کرنی چاہیے، اگر عدلیہ کو اسٹیبلشمنٹ سے گلہ ہے تو بے شک ان کو بھی بلا لیں۔ انہوں نے کہا کہ معزز جج صاحبان کو چاہیے تھا کہ جب ایسا ہوا تو اسی وقت ایگزیکٹو کو کہتے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائے۔

مزیدخبریں