سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت) پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 133میں دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے رانا محمد ارشد کامیاب قرار پائے،مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد ارشد 2 ہزار 691 ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار پائے۔ریٹرننگ آفیسر کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد ارشد نے 44 ہزار 323 ووٹ حاصل کیے جب کہ آزاد امیدوار میاں عاطف نے 41 ہزار 632 ووٹ حاصل کئے۔پی پی 133پر اس سے پہلے عام انتخابات میں آزاد امیدوار میاں عاطف کامیاب ہوئے تھے۔مسلم لیگ ن پنجاب اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہے۔ایک سیٹ کے اضافہ کے ساتھ مسلم لیگ ن کی 218 نشستیں ہوگئی ہیں۔
پی پی 133دوبارہ گنتی میںن لیگ کے رانا محمد ارشد کامیاب
Apr 06, 2024