ماسکو(آئی این پی)روس نے یوکرینی فوج میں شمولیت کے خواہاں سابقہ اسرائیلی فوجی کو کراس نودار کے علاقے سے گرفتار کرلیا ۔روس کی وفاقی سلامتی ایجنسی FSBنے بتایا ہے کہ یوکرائن کی سرحد کے قریب کراس نودار کے علاقے سے ایک اسرائیلی شہری یووال لانزمان کو گرفتار کیا گیا ۔لانزمان روس کے خلاف یوکرینی فوج میں شمولیت کیلیے کوشش کر رہاتھا جو کہ سابقہ اسرائیلی فوجی بھی ہے ۔لانزمان کو ملک بدر کرتے ہوئے اس کا روس مِں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے ۔