سڈنی (اے پی پی)آسٹریلیا کی ریاست نیو ساتھ ویلز میں شدید بارش کے باعث سڈنی ایئرپورٹ پر 100 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔شنہوا کے مطابق سڈنی ہوائی اڈے کے ترجمان نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ شدید بارش اور سیلاب کے باعث مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے تک 6 بین الاقوامی پروازیں اور 109 ملکی پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ طوفان کی سرگرمیوں کی وجہ سے، کچھ پروازوں میں تاخیر اور منسوخی ہوئی ہے تاہم سیلاب کے باوجود رن وے کھلے ہیں لیکن دن گزرنے کے ساتھ ساتھ مسافر مزید تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔آسٹریلوی بیورو آف میٹرولوجی نے لوگوں سے الرٹ رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڈنی میٹروپولیٹن، الوارا، اور 6 دیگر اضلاع میں تیز ہواوں کیساتھ 300ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے ۔