برسلز(این این آئی)یوکرائن کی جنگ پر روس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے جلو میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) پورے یورپ اور شمالی امریکہ میں اجتماعی دفاع کے 75 سال منا رہا ہے۔ اس تناظر میں امریکی صدر جو بائیڈن نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو اتحاد کے لیے اپنی مقدس وابستگی" کو برقرار رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے انتخابی حریف ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے میں موجود اجتماعی دفاعی شق کو نقصان پہنچایا۔