دبئی(آئی ا ین پی ) کراچی کی غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز فنی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئی جس کے پیش نظر مسافروں کو 2 مرتبہ جہاز پر بٹھا کر اتار دیا گیا۔ پرواز FZ333 پاکستانی وقت کے مطابق 8:20 پر روانہ ہونا تھی تاہم رن وے پر اڑان بھرنے سے پہلے جہاز کے ایک انجن میں خرابی کی نشاندہی ہوئی۔