فیصل آباد‘ کراچی‘ لاہور (نمائندہ خصوصی‘ آئی این پی) فیسکو ٹیموں نے گھر گھر چیکنگ کے دوران مزید 26بجلی چور پکڑ لئے جن کو 41ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور14لاکھ 44 ہزار سے زائد جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ فیسکو ریجن سے 209روز کے دوران کل 7169بجلی چور پکڑے گئے جن کو ایک کروڑ 69لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 75کروڑ 76لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر 7098بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروا دیا گیا ہے جبکہ 5904 بجلی چور گرفتار اور 54کروڑ 15 لاکھ سے زائد کی ریکوری کرلی گئی ہے۔ فیسکو فرسٹ سرکل سے اب تک 1690 بجلی چوروں کو 42لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 18کروڑ 51لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ فیسکو سیکنڈ سرکل سے 1242بجلی چوروں کو 30لاکھ 28ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 12کروڑ 97لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ فیسکو جھنگ سرکل سے کل 812بجلی چوروں کو 24لاکھ 48ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 8کروڑ 82لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ فیسکو سرگودھا سرکل سے کل 1053بجلی چوروں کو 21لاکھ 37ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 10کروڑ 87لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ فیسکو میانوالی سے کل 1854بجلی چوروں کو 38لاکھ 37ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 18کروڑ 30لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ فیسکو ٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل 518 بجلی چوروں کو 12لاکھ 45ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 6کروڑ 26لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ سوئی سدرن گیس کی جانب سے گیس چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی سے کروڑوں روپے کی گیس چوری کرنے والا نیٹ ورک پکڑ لیا گیا۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق سبزی منڈی کے قریب گل حسن ٹائون میں سی آر ڈی اور سی جی ٹی او کی جانب سے مشترکہ کارروائی کی گئی۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر401 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے182کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ 45ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 6 کمرشل،8 زرعی اور 387 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 2 لاکھ 83 ہزار8 سو 28یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 85 لاکھ 95 ہزار4سو40 روپے ہے۔