قصور: عطائی کے غلط انجکشن سے حاملہ خاتون بچی سمیت جاں بحق

قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور تھانہ صدر کے علاقے میں غلط انجیکشن لگانے سے زچہ و بچہ دونوں ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔کھارا گاؤں کے محمد صغیر نے مقدمہ درج کروایا کہ میری ہمشیرہ شاہینہ بی بی حاملہ تھی دائی پروین بی بی نے چیک کیا اور اسے قادرآباد نجی میٹرنٹی ہوم میں لے جانے کا مشورہ دیا جہاں ملزمہ مسرب بی بی نے ہماری اجازت کے بغیر غلط انجیکشن اور ادویات دیں۔ جس کے نتیجہ میں ہمشیرہ کی طبعیت خراب ہوگئی ہم اسے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور لے آئے۔ موجود سٹاف نے اسے فوری طور پر لاہور جنرل ہسپتال ریفر کردیا۔ وہاں ڈاکٹر ز نے فوری اپریشن کیا جس سے نومولود بچی مردہ پیدا ہوئی اور کچھ گھنٹوں بعد میری ہمشیرہ بھی وفات پاگئیں‘ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن