تھانہ فیکٹری ایریامیں زیر حراست ملزم پراسرار طور پر چھت سے نیچے گر کر ہلاک 

Apr 06, 2024

لاہور(نامہ نگار)تھانہ فیکٹری ایریامیں پولیس کے زیر حراست میں ملزم پراسرار طور پر چھت سے نیچے گر کر ہلاک ہو گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہونے کی کوشش میں تھانے کی چھت سے نیچے گر کر موت واقع ہوئی ہے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے 25 سالہ منشیات فروش اسلم کو گرفتارکیا تھا۔جوگزشتہ روز پراسرار طور پر چھت سے نیچے گر کر ہلاک ہو گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تھانے سے فرار ہونے کی کوشش کی اوراس نے تھانے کی چھت سے ملحقہ ڈولفن ہیڈ کوارٹر کی چھت پر چھلانگ لگانے کی کوشش کی اور اس دوران وہ چھت سے نیچے گر گیااور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں