روزے جاتے دیکھ کر سبزی، پھل فروشوں نے لوٹ مار بڑھا دی  

 لاہور (کامرس رپورٹر) شہر کے بیشتر علاقوں میں گراں فروشوں نے 25 ویں روزے کو بھی کھلے عام صارفین کو ایک کلو آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول 80روپے میں فروخت کیا جس کی سرکاری قیمت 58روپے مقرر تھی۔ اسی طرح آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 50روپے کی بجائے70روپے، پیاز درجہ اول 185روپے کی بجائے 290، پیاز درجہ دوم 170کی بجائے220، ٹماٹر درجہ اول 100 کی بجائے 130روپے، ٹماٹر درجہ دوم 90 کی بجائے 100روپے، لہسن دیسی 245روپے کی بجائے 350، لہسن ہرنائی 440 کی بجائے 550، لہسن چائنہ 615 روپے کی بجائے 700، ادرک تھائی لینڈ 600روپے کی بجائے 780، ادرک چائنہ 590کی بجائے 750، کھیرا فارمی 35روپے کی بجائے 60، میتھی 45 کی بجائے 60 روپے، بینگن70 کی بجائے85، بند گوبھی 85 کی بجائے 110، پھول گوبھی35 کی بجائے90، شملہ مرچ160 کی بجائے 220، شلجم 30روپے کی بجائے 40روپے، مٹر95 کی بجائے 160، کریلا 195 کی بجائے 250، کچنار 280 کی بجائے 300، سبز مرچ درجہ اول 135 کی بجائے 250، لیموں چائنہ 125 کی بجائے 250، مونگرے 120 کی بجائے 130، مولی14 کی بجائے 40روپے، پالک فارمی 27روپے کی بجائے 40روپے، گاجر چائنہ 60کی بجائے 90روپے، گاجر دیسی50 کی بجائے 69روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ پھلوں میں ایک کلو  سیب گاچہ درجہ اول220 کی بجائے 260، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول325کی بجائے400،سیب سفید درجہ اول180روپے کی بجائے240روپے،کیلا درجہ اول درجن 190کی بجائے250،کیلا درجہ دوم درجن140کی بجائے170، امرود درجہ اول180کی بجائے200،انار قندھاری340کی بجائے550،مسمی درجہ اول درجن125کی بجائے 190، کینو درجہ اول درجن330 کی بجائے 370روپے، کینو درجہ دوم درجن 180کی بجائے 250، خربوزہ درجہ اول 160 کی بجائے 210روپے،  خربوزہ درجہ دوم 105کی بجائے 160 روپے، سٹرابری درجہ اول 160 کی بجائے180، سٹرابری درجہ دوم 100کی بجائے 120 روپے اور کھجور ایرانی 485 روپے کی بجائے 600روپے فی کلو فروخت کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن