وفاقی وزیر نجکاری کی چینی سفیر جیانگ زید ڈونگ سے ملاقات 

Apr 06, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے گئے جہاں انہوں نے چینی سفیر جیانگ زید ڈونگ سے ملاقات کی اور حالیہ دنوں چینی انجینئرز کو درپیش حادثے پر دلی دکھ اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔عبدالعلیم خان نے چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی خطے میں معاشی استحکام اور امن کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے مابین گہری دفاقت اور دو طرفہ روابط کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ چینی انجینئرز کی ہلاکت پر ہر پاکستانی رنجیدہ اور دل گرفتہ ہے۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے چینی سفارتخانے میں موجود کتاب میں تاثرات درج کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے والے چینی انجینئرز کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور دلجوئی کا اظہار کیا۔پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زید ڈونگ نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی سفارتخانے آمد پر تشکر کا اظہار کیا اور اْن کے جذبات کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے وزارت مواصلات کا باضابطہ چارج سنبھال لیا ہے۔ وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا وزارت مواصلات آمدپربھرپوراستقبال کیاگیا سیکریٹری مواصلات شیرعالم محسود نیوفاقی وزیرکوپھول پیش کیے،وفاقی وزیر مواصلات کو وزارت اورذیلی اداروں سیمتعلق تعارفی بریفنگ دی گئی۔ اس دوران وفاقی وزیر نیاپنیبیان میں کہاکہ وزارت کیلئے محصولات میں اضافہ،اعلی معیاری تعمیراورشفافیت اپنائیں گے،خدمت کے جذبے سے سیاست میں آیاہوں، عوامی خدمت اورملکی ترقی اولین ترجیح ہے،عبدالعلیم نے عوامی بھلائی کے منصوبوں پر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزیدخبریں