امتحانی سنٹروں میں نقل‘ پنجاب بھر میں تعلیمی ایڈمنسٹریٹر تبدیل کرنے کا فیصلہ

Apr 06, 2024

لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب بھر میں تعلیمی ایڈمنسٹریٹر تبدیل کرنے کا فیصلہ جس میں سی ای او ایجوکیشن اتھارٹیز، ڈپٹی ڈی اوز، بورڈ چیئرمینز، کنٹرولر اور دیگر عہدوں کو تبدیل کردیا جائے گا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ ایجوکیشن  اتھارٹیز کے عہدے داران لگانے کے لیے ایجوکیشن کمیٹی بنائی جارہی ہے جو انٹرویوز کے ذریعے میرٹ پر تعیناتیاں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں اس کمیٹی کا ممبر نہیں ہوں شہر کا ہر اہل شخص سی ای او ایجوکیشن لگ سکے گا۔یہاں ایم پی اے اور ایم این اے کی سفارش پر سی ای او ایجوکیشن لگائے جاتے رہے ہیں ہم نے اس سفارشی کلچر کو ختم کرنا ہے۔امتحانی سنٹروں میں نقل ہورہی ہے بہت بڑا مافیا ہے جس سے ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ہم تعلیم کو آگے لیجاکر دکھائیں گے۔اگر ریشنلائزیشن کی گئی تو اس میں تمام سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لیا جائے گا۔چھوٹے چھوٹے پرائیویٹ سکولوں میں امتحانی سنٹرز بنانے والے کون تھے ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔430ارب کا بجٹ ہے ہم بھی بچوں کو سکالرز شپ دیں گے۔

مزیدخبریں