اسلام آباد (آئی این پی ) سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی 18 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کے ٹرانسفر اور نئے جج کی عدم تعیناتی کے باعث سماعت ملتوی کی گئی ہے۔