پشاور(آئی این پی ) ہائی کورٹ نے 2 ارکان قومی اسمبلی کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ رکن قومی اسمبلی جنید اکبر اور مجاہد علی خان کے نام ای سی ایل اور پی این آئی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی۔