کالونیوں میں پانی کی فراہمی ریلوے انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، ڈپٹی ڈی ایس

Apr 06, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ریلوے کالونیوں میں پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے کچھ مسائل کو ختم نہیں کیا جا سکتا مگر ان میں کمی کی جا سکتی ہے پانی کی فراہمی ریلوے انتظامیہ کی ذمہ داری ہے موٹر اور پمپ درست کروائیں گے ریلوے لوکو شیڈ کالونی کا فلٹریشن پلانٹ پنجاب گورنمنٹ کے تعاون سے چیئرمین واسا کو اگاہی کے بعد درست کروائیں گے پانی کی فراہمی پر تمام ملازمین تعاون کریں خراب موٹروں کو اور پمپوں کو درست کر رہے ہیں ریلوے لوکو شیڈ کالونی میں 10 لاکھ روپے کی مدد سے امدادی فنڈ لے کر اس مسئلے کو حل کریں گے جہاں پانی کی فراہمی ممکن نہیں وہاں پر واٹر ٹینک کے ذریعے پانی پہنچائیں گے ریلوے ملازمین کی پریشانیوں اور مسائل کو حل کرنا ریلوے انتظامیہ کی ذمہ داری ہے فنڈ کی کمی کے وجہ سے بہت سے مسائل حل نہیں ہو پا رہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈی ایس ریلوے نصیب اللہ خان نے مزدور رہنما مبارک حسین کی سربراہی میں ریلوے لوکل شیٹ کالونی کے رہائشیوں کے وف سے ملاقات کے موقع پر کیا وفد میں محمد عارف محمد شفیق محمد عظیم خاور خان محمد عمیر عمران سمد اور کامران قریشی شامل تھے۔

مزیدخبریں