''را'' کا پاکستان میں 20 افراد کے قتل میں ملوث،تحقیقات کرائی جائے، محمد عبداللہ گل

Apr 06, 2024

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبداللہ گل نے بھارتی بدنام زمانہ ایجنسی ''را'' کا پاکستان میں 20 افراد کے قتل میں ملوث، دی گارڈین اخبار کے تہلکہ خیز انکشافات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے عرصہ دراز سے بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی اور انسانوں کے قتل پر بہت دفعہ بات کی لیکن عالمی اداروں نے پاکستان کی بات کو سنی ان سنی کر دی۔آج دی گارڈین اخبار نے پاکستان میں 2019 سے 20 شخصیات کے قتل میں ملوث بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' کا  کھلے عام تذکرہ کیا کہ مودی نے پلوامہ واقعہ کے بعد کس طرح پاکستان میں قتل عام کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ کس طرح بھارت دبئی میں بیٹھے اپنے خفیہ ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان میں افغانوں اور جرائم پیشہ افراد کو خرید کر معصوم انسانوں کا قتل کرتا رہا۔ افسو س کہ امریکہ، کینیڈا میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت ملنے کے باوجود اس کے خلاف نہ کوئی پابندی لگائی نہ تعلقات پر نظر ثانی کی۔ عبداللہ گل نے کہا کہ قوام متحدہ اور دوسرے عالمی اداروں کو دی گارڈڈین کی اس خبر کی تحقیق کر کے بھارت کو ایک دہشت گرد ملک قرار دے تاکہ بھارت کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے آسکے۔

مزیدخبریں