راولپنڈی(محبوب صابر /جنرل رپورٹر) عیدا لفطر کے قریب آ تے ہی ٹرانسپورٹ اڈوں پرمسافروں کا رش بڑھ گیا، کرایوں میں اضافہ کر کے وصول کرنا شروع کر دیاگیا،جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے باسی اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کے لئے روانہ ہورہے ہیں،راولپنڈی کے بڑے ٹرانسپورٹ اڈوں پیرودھائی جنرل سٹینڈ پشاور روڈ راولپنڈی پر پیرودھائی موڑ اور سواں اڈہ پر شہریوں کا اپنے علاقوں کو جانے کے لئے رش بڑھ جاتا ہے اگر ٹرانسپورٹروں سے کرایوں کے اضافے کے متعلق پوچھا جائے،تو یہ لوگ پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کو جواز بناتے ہیں،کرایوں میں اضافہ انٹرسٹی ٹرانسپورٹ نے از خود کیا ہے، اور حکومت کی طرف سے منظور شدہ کرائے کچھ اور ہیں،جو کلو میٹر کے حساب سے ہیں، کوئی مسافر اعتراض کرے،تو اس سے بدتمیزی کے ساتھ ساتھ فحش کلامی بھی کی جاتی ہے۔ اس وقت راولپنڈی سے میانوالی کیلئے1000روپے سے1200روپے، ملتان کیلئے1800روپے سے2200روپے، فیصل آباد کیلئے1200سے1500روپے، کراچی کیلئے 4500روپے سے7000روپے، خوشاب کیلئے700روپے سے1000روپے، اٹک کیلئے300روپے سے500روپے، فتح جنگ 200سے250روپے، بنوں 1100سے1200روپے، لکی 1000سے12000روپے،صوابی 300سے350روپے، وہاٹ500سے600روپے، مردان450سے 500روپے، گوجرانوالہ 750سے800روپے، مانسہرہ 600سے750، جنڈ250روپے سے400روپے، پشاور کیلئے 500روپے سے 800روپے، لاہور کیلئے 1200سے 2000روپے، ڈڈیال500روپے، علی پور 1500روپے سے 1700، صادق آباد 2000روپے سے 2500روپے، بھمبر آزاد کشمیر 800روپے سے 100روپے تک وصول کیا جا رہا ہے جبکہ ڈائیوو کے کرائے الگ سے ہیں۔
عیدالفطر،پردیسیوں کی آبائی علاقوں کو روانگی، اڈوں پرمسافروں کا رش
Apr 06, 2024