اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)جمعتہ الوداع،یوم القدس کے جلوس کے سلسلہ میں اسلام آباد پولیس کے سکیورٹی انتظامات کئے ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا اسلام آباد پولیس نے جمعتہ الوداع پر شہر بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ضلع بھر میں 2500 سے زائد افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تھے اس دوران شہر بھر میں چیکنگ کے عمل کو تیز کیا گیا ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ فیصل مسجد سمیت مساجد، امام بارگاہوں کے اردگرد گشت پر مامور عملہ چوکس رہا ۔ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے ناکوں پر تعینات اہلکاروں کو پدایات جاری کردیں اور کہا کہ افسران و جوان دوران چیکنگ شہریوں کے ساتھ اچھا رویہ اپنائیںکاغذات، نکاح نامہ چیک کرنا یا منہ سونگھنا آپ کا ہرگز کام نہیں شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ دوران چیکنگ اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں