راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی PP 13 محمد ثاقب صدیقی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے نو منتخب امیر حافظ نعیم الرحمن ایک اصول پسند شخصیت ہیں انہیں اپریل 2024 تا اپریل 2029 کیلئے منتخب کیا گیا ہے جو مکمل جمہوری انداز میں جماعت اسلامی کے ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے کیا ہے، رہنما جماعت اسلامی یاسر علی جنجوعہ ، ڈاکٹر محمد قاسم قریشی ، محمد عمران ، منصور احمد نے بھی نو منتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الحمن کو استقامت کی دعا دیتے ہوئے مبارک باد پیش کی ہے۔
نو منتخب امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو مبارکباد
Apr 06, 2024