10اپریل عالمی یوم ہومیوپیتھی، حکومت شعبہ کی سرپرستی کرے‘ ڈاکٹراسدقریشی

Apr 06, 2024

راولپنڈی ( جنرل رپورٹر) چیئرمین ہومیوپیتھک فارماسوٹیکل اینڈکیمسٹ ایسوسی ایشن ڈاکٹر اسد پرویز قریشی  نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں ہومیوپیتھی کے فروغ میں معاون کردار ادا کریں تو صحت عامہ سے جڑے نصف سے زائد مسائل ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔  وفاقی وزارت صحت اسٹیک ہولڈرز سے درپیش ہیلتھ ایشو سے متعلق مشاورت کرے 10 اپریل انٹرنیشنل ہومیوپیتھک ڈے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے  وطن عزیز میں ہومیوپیتھی طریق علاج پر لوگوں کے رحجان کو خوش آئند قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ایلوپیتھک اور طب کے ساتھ ہومیوپیتھک طریق کار کی طرف لوگوں کا میلان کامیاب طریق علاج کی ضمانت سمجھا جارہا ہے۔ ڈاکٹر اسد پرویز قریشی نے بتایا کہ بھارت‘ بنگلہ دیش‘ جرمنی ‘ برطانیہ اور امریکہ کی طرح پاکستان میں مقبول ہوتا طریق علاج تقاضا کررہا ہے کہ حکومت سنجیدگی سے ہومیوپیتھک شعبہ کی سرپرستی کرے۔ سرکاری سرپرستی میسر ہونے کے بعد ہومیومعالجین قوم کی توقعات کے مطابق وطن کی خدمت کرسکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں