اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) چوری،ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتیں،شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات،موٹر سائیکلوں، قیمتی سامان سے محروم ہو گئے،شہریوں کو تھانہ آبپارہ کو عبدالعلیم نے بتایا کہ موبائل فون چھین لیا گیا مزاحمت کی تو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیاتھانہ کوہسار کو محمد حمائل رضا نے بتایا کہ میری گاڑی کے ٹائر اور رم چوری ہو گئے،تھانہ کراچی کمپنی کو شبانہ نے بتایا کہ گھر سے قیمتی سامان چوری ہو گیا، تھانہ کراچی کمپنی کو علی رضا نے بتایا کہ ٹائر چوری ہو گیا تھانہ شالیمار کو چوہدری کلیم اللہ نے بتایا کہ موبائل فون چھین لئے گئے،تھانہ شالیمار کو ڈاکٹر عمیر فرخ نے بتایا مہ 25000روپے چوری ہو گئے،تھانہ سنبل کو رضوان احمد نے بتایا کہ 6لاکھ50000روپے اور موٹر سائیکل DGL-3835چھین لیا گیا، تھانہ ترنول کو تیمور مشتاق نے بتایا کہ شیلف کھڑکیاں دروازے اور پائپ چوری ہو گئے،تھانہ سنگجانی کو شفیق احمد نے بتایا کہ 95000روپے چوری ہو گئے،تھانہ گولڑہ کو کاشف خان نے بتایا کہ گھر سے قمیتی اشیا چوری ہو گئیں،تھانہ آئی نائن کو محمد مسعودالحسن نے بتایا مہ 2لاکھ95000روپے چھین لئے گئے،تھانہ نون کو محمد سجاد نے بتایا کہ موبائل فون چوری ہو گیا، تھانہ نون کو رازیم علی نے بتایا کہ موبائل فون چوری ہو گیا، تھانہ کھنہ کو بلال احمد نے بتایا کہ موبائل فون اورپونے دو لاکھ روپے چھین لئے گئے تھانہ کھنہ کو کرایم بخش نے بتایا کہ موبائل فون چوری ہو گیاتھانہ کھنہ کو شیراز حمید نے بتایا کہ موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی،تھانہ کھنہ کو محمد امتیاز نے بتایا کہ مجھ سے تین افراد نے 35000روپے چھین لئے تھانہ کورال کو محمد فیاض نے بتایا کہ موبائل فون اور موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فایرنگ کرکے زخمی کر دیا گیاتھانہ کورال کو محمد ناصر نے بتایا کہ سروس کارڈ اور پر س چوری ہو گیا،تھانہ کوارل کو محمد رضوان نے بتایا کہ ٹائر چوری ہو گئے،تھانہ ہمک کو انیس خالد نے بتایا کہ موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ لوہی بھیر کو شہاب پر ویز قریشی نے بتایا گھر سے ٹونٹیاں، شاور گیس فلنگ کا سامان چوری ہو گیا، تھانہ بہارہ کہو کو گل افسر علی نے بتایا کہ میرے ڈیڑھ لاکھ روپے چوری ہو گئے، تھانہ بہارہ کہو کو جمیل عارف نیازی نے بتایا کہ 1لاکھ روپے اور طلائی زیورات چوری ہو گئے، تھانہ بنی گالہ کو عبداللہ نے بتایا کہ طلائی زیورات 3لاکھ روپے گھڑیاں اور دیگر سامان چوری ہو گیا