اسلام آباد(خبرنگار) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ اہل غزہ نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف جس جاں فشانی کا مظاہرہ کیا ہے اس نے اکیسویں صدی میں قرون اولی کی یاد تازہ کردی ہے اسرائیل اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے نہتے فلسطینی عوام پر ظلم و جبر کا ہر حربہ آزما رہا ہے اور عالمی طاقتیں اس کی طرفدار بنی ہوئی ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ فلسطین میں جاری حالیہ اسرائیلی جارحیت کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے بہادر اہل غزہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اسلامی تحریکوں کی اپیل پر دنیا بھر میں جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا گیا سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ فلسطین میں جاری ان وحشیانہ کاروائیوں کے خلاف غزہ کے غیور عوام دراصل امت کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت امت ہمارا فرض ہے کہ اس جدوجہد میں اہل غزہ کی آواز بنیں اور جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں میں یک جان ہوکر اپنے جری و نڈر فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی حمایت میں قدم بڑھائیں۔
اسرائیل ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے نہتے فلسطینیوں پر ظلم کر رہا، ڈاکٹر حمیرا طارق
Apr 06, 2024