قومی غیرت سے محروم اقوام کبھی سر اٹھا کر نہیں چل سکتیں، عثمان آکاش

 کلرسیداں(نامہ نگار)جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے نائب قیم عثمان آکاش نے جامع مسجد قرطبہ کلرسیداں میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج فلسطین کو جن مشکلات کا سامنا ہے اس کی بڑی وجہ امت کی عدم دلچسپی اور مسلمان حکمرانوں کی بزدلی ہے۔ قومی غیرت سے محروم اقوام کبھی سر اٹھا کر نہیں چل سکتیں۔ نبی ؐکا ارشاد مبارک ہے کہ میری امت پر پانچ دور آئیں گے۔ پہلا دور نبوت کا ہے جو مجھ پر ختم ہو جائے گا، دوسرا دور خلافت کا ہو گا، تیسرا دور بادشاہت کا ہو گا، چوتھا دور فاشزم کا ہو گا جو انشاء اللہ اسرائیل اور اس کے نظام کے پیروکاروں کے خاتمے کے ساتھ ختم ہو جائے گا اور پانچواں دور پھر خلافت کا آئے گا۔ یہ صدی اسرائیل کے خاتمے اور خلافت کے نظام کو قائم کرنے کی صدی ہے اور پھر کچھ ناسمجھ لوگ یہ پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ حماس نے اپنے سے بڑی طاقت کے ساتھ الجھ کر ہزاروں لوگوں کو شہید کروا دیا یہ انداز فکر ہی غلط ہے۔حماس کے اس ایکشن سے سعودی عرب سمیت کئی ممالک جو اسرائیل کو تسلیم کرنے والے تھے اس قربانی کے نتیجے میں ان ممالک کے اس عمل میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن