مصدق ملک سے پاکستان سنسر بورڈ کے رکن ظریف راجا کی ملاقات

Apr 06, 2024

 کلرسیداں(نامہ نگار)وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک سے پاکستان سنسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا کی ملاقات،وفاقی وزیر نے چوآخالصہ گیس پرا جیکٹ کو فوری مکمل کرنے اور کلرسیداں کو بھی پرا جیکٹ میں شامل کرنے کا حکم دیا۔محمد ظریف راجا نے وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ چوآخالصہ سوئی گیس پراجیکٹ سست روی سے جاری ہے جس سے پراجیکٹ کی تکمیل میں غیرضروری تاخیر ہو رہی ہے اس کی بعض آبادیوں کو پراجیکٹ میں شامل نہ کیا گیا جس سے لوگوں میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر سے کلرسیداں اور گردونواح کی یوسیز کو بھی پراجیکٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ۔وفاقی وزیر مصدق ملک نے ماتحت عملے کو چوآخالصہ سوئی گیس پراجیکٹ کو بلاتاخیر مکمل کرنے اور کلرسیداں سمیت دیگر علاقوں کے بھی سروے کا حکم دیا جس پر محمد ظریف راجا نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ 

مزیدخبریں