اسلام آباد(خبرنگار))رکن قومی اسمبلی سیما جیلانی نے کہاہے کہ اسلام آباد میں آئے روز بڑھتی ہوئی سٹریٹ کرائم کی وارداتوں نے شہریوں کا جینا حرام کررکھاہے اور پولیس کہیں نظر نہیں آرہی۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایٹ سیکٹر جہاںپر میں خود رہائش پذیر ہوں سٹریٹ کرائم کی وارداتیں دن بدن بڑھتی جا رہی ہیں جس سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔خواتین ان وارداتوں کا سب سے نشانہ بن رہی ہیں ان کا گھروں سے باہر نکلنا محال ہوچکاہے،خواتین سے پرس اور موبائل چھیننا ان سے بدتمیزی کرنا آئے روز کا معمول بن چکا ہے،دودن قبل آئی ایٹ اسلام آباد میں ہی ایک نوجوان سٹریٹ کریمنلز کے ساتھ مزاحمت میں زخمی ہوگیا۔