کہوٹہ (نامہ نگار )وزیراعلی پنجاب انتظامی امور پر بھی توجہ دے بیوروکریسی کا قبلہ درست کیا جائے عوام کو ریلیف پہنچانے اور ضروت زندگی کی ضروریات فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیںان خیالات کا اظہار سابق امیدوار ایم این اے حلقہ این۔اے 51 راجہ طارق عظیم نے نمائندہ نوائے وقت سعید افضل چوہان کو بیان دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل کہوٹہ میں تقریبا عرصہ دو ماہ سے اسسٹنٹ کمشنر غیر حاضر ہیں دور دراز کے علاقوں سے آئے ہوئے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں روزانہ دفتری کام کے لیے لوگ اتے ہیں مگر دفتر خالی اسسٹنٹ کمشنر غیر حاضر ہوتے ہیں جبکہ دیگر عملہ بھی غائب ہوتا ہے لوگ کہیں ماہ سے دھکے کھا رہے ہیں جب کوئی تحصیل آفس میں بھی تحصیل دار ہفتے میں دو دن تشریف لاتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے عوام پر ظلم کے پر گرا دیے ہیں گیس بجلی کے بلوں پر بے تحاشہ ٹیکس لگا کر ہزاروں روپے کے بل عوام کو تھما دیے جاتے ہیں اوپر سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کبھی ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے پہلے ہی بڑھتی مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے