اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ (سی آر ڈی )نے بعض کمپنیوں کی جانب سے ملک کے ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی پروزیرخزانہ سے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کیجانب سے وزیرخزانہ کو لکھے گئے خط میںبعض سگریٹ کمپنیوں کی جانب سے ٹیکس قوانین کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔یہ خط ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزارت خزانہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے اور ٹیکس مشینری میں موجود خامیوں کو دور کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔وزیرخزانہ کو لکھے گئے خط میں فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ملوث کمپنیوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے پر زور دیا گیاہے۔سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کے ڈائریکٹر امجد قمر نے اس خلاف ورزی کے مضمرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ سگریٹ کو مزید سستا بنانے میں بھی کردار ادا کرتا ہے جو کہ صحت عامہ کے لیے نقصان دہ ہے۔