جرائم کا قلع قمع کر نے کیلئے پولیس کو کلیدی کردار ادا کر نا ہو گا ، عمران الیاس 

Apr 06, 2024

 اڈیالہ (نا مہ نگار)جرائم کا قلع قمع کر نے کیلئے پولیس کو کلیدی کردار ادا کر نا ہو گا ،چوروں ،ڈاکو ؤں اور رہزنوں سے عوام کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کا فرض ہے ،علا قے میں مجرمو ں کو تختہ مشق بنا دینا چاہئے ،ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 11 چوہدری عمران الیاس نے آر ،پی ،او ،راولپنڈی سر فراز الپا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ،انھوں نے کہا چوری ،ڈکیتی ،منشیات فروشی نا قابل معافی جرم ہیں ،جس کے سد باب کیلئے پولیس کو آہنی ہا تھوں سے نمٹنا ہو گا ،اور اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ علا قے کے عوام پولیس کی موجودگی میں اپنے آپ کو محفو ظ تصور کریں ،پو لیس اگر دیا نتداری اور ایمانداری سے اپنی ڈیو ٹی سر انجام دے تو جرائم کا خاتمہ کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے ۔

مزیدخبریں