مریم نوازشریف صحیح معنوں میں عوام کے مسائل حل کررہیں،مظہر وارثی

 گوجرخان (نامہ نگٍٍار)مسلم لیگ ن گوجرخان کے رہنما چوہدری مظہر حسین وارثی،حبیب الرحمان مغل اور حاجی شبیر نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف صحیح معنوں میں عوام کے مسائل حل کررہی ہیں ان کی قیادت میں پنجاب تیزی سے تعمیر وترقی کی منازل طے کررہا ہے صوبہ بھر میں بلاتفریق ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا مسلم لیگ ن کی سیاست کا محور ومرکز ہے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف جس طرح پنجاب کو ماڈل صوبہ بنانے کیلئے ٹھوس اور بہترین پالیسیاں مرتب کئے ہوئے ہیں اس سے جلد ہی پنجاب ترقی کی نئی منازل طے کرے گا اور دیگر صوبوں کیلئے ایک ماڈل کی حیثیت اختیار کرجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن