موسم بہار کے آغاز سے ہی پولن الرجی کا آغاز ہو جاتا ہے ،ڈاکٹر طیب افغانی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال  کے ماہر امراض چشم ڈاکٹر طیب افغانی نے کہا ہے کہ موسم بہار کے آغاز سے ہی پولن الرجی کا آغاز ہو جاتا ہے جس میں آنکھوں میں خارش جلن سرخی اور پانی آنا معمول ہے تاہم احتیاطی تدابیر سے اس سے بچا جا سکتاہے، یہ الرجی آنکھوں میں پانی بھرنے اور آنکھوں کی سوجن کا سبب بن سکتی ہے۔ دیگر علامات میں آنکھوں کا درد بھی شامل ہے، گزشہ روز اپنے بیان میں ڈاکٹر طیب افغانی نے کہا کہ آنکھوں کی الرجی کسی بھی دوسری الرجی کی طرح ہی ہوتی ہے۔انسان کامدافعتی نظام اینٹی باڈیز پیدا کرتا ہے جو آنکھوں سے ہسٹامین اور دیگر کیمیکلز خارج کرتا ہے، جس سے آنکھیں سرخ، پانی اور جلن ہوتی ہیں،الرجی سے بچنے کے لئے لوگوں کو گھروں کی کھڑکیاں بند اور گاڑی چلاتے ہوئے بھی کھڑکیاں بند رکھنی چائیے۔

ای پیپر دی نیشن