موٹر وے پولیس بیٹ 5 کی کارکردگی کاغذوں تک محدود ہو کر رہ گئی

 مندرہ(نامہ نگار) موٹر وے پولیس بیٹ 5 کی کارکردگی کاغذوں تک محدود ہو کر رہ گی ہے گوجرخان شہر جو روڈ پر ریڑھیوں چھابوں اور روڈ پر کھڑی گاڑیوں نے مکمل طور بلاک کر دیا گیا ہے ڈی ایس پی آفس کے بالمقابل یو ٹرن پر سارا دن رانگ سائڈ پر دیدہ دلیری سے موٹر سائیکل سوار رکشہ ڈرائیور گزرتے جس کی وجہ سے کء حادثات رونما ہو چکے ہیں بیٹ فائیو  میں تعینات ٹریفک آفیسر محمد صغیرحاپنی اصل زمہ داری سے ہٹ کر شہر سے باہر گاڑی کھڑی کر کے بلاجواز شریف شہریوں کو تنگ کرتا یے اورچالان کر کہ کمیشن کے چکر میں پڑا رہتا یے حالانکہ مندرہ سٹاپ پر گاڑیاں روڈ پر کھڑی رہتی ہیں انہیں کوی پوچھنے والا نہیں یے جی ٹی روڈ پر ٹریلہ ٹرک ڈرائیور نے اپنی لائن چھوڑ کر روڈ پر چلتے ہیں انہوں نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں ادھر سماجی سیاسی حلقوں نے ٹریفک پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا یے کہ بیٹ فائیو میں کسی فرض شناس آفیسر کو تعینات کر کے ہماری مشکلات کا ازالہ کیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...