فتح جنگ (نامہ نگار)پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے جمعتہ المبارک کو فتح جنگ شہر کے علاہ کھوڑ روڈ سے منسلک ملال اسٹاپ ،ڈھرنال اسٹاپ ،ساتواں میل اسٹاپ اور انکے ساتھ ملحق دیہاتوں میں سبزی فروٹ اور اشیا خوردونوش کی دوکانوں کو چیک کیا جس میں ریٹ لسٹ اور سبزی فروٹ کے معیار کو خصوصی طور پر چیک کیا بعض جگہوں پر گلے سڑی سبزی اور غیر معیا ری فروٹ متعلقہ اسٹالوں پر پاکر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرواکرفوری طور پر گرفتار کروادیا جبکہ دیگر ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ھوئے بھاری جرمانے عائد کیے اس موقع پر انہوں نے دکانداروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں روزہ داروں غیر معیاری اشیا خوردونوش فروخت کرنے اور مہنگے داموں فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے۔