راولپنڈی(جنرل رپورٹر)جنوری، فروری اور مارچ کے مہینوں میں ریسکیو 1122 راولپنڈی کو ہیلپ لائن پر 1,04,140 کالز موصول ہوئیں،ایمرجنسی ہیلپ لائن پر آنے والی 1,04,140 کالز میں سے 15,458 کالز حادثات اور ہنگامی واقعات کے متعلقہ ہیں،15,458 حادثات اور ہنگامی واقعات میں روڈ ٹریفک حادثات، آگ لگنے، جرائم، پانی میں ڈوبنے، عمارات/کمرے گرنے، چھوٹے بڑے گیس/ سلینڈر دھماکے، طبی مسائل اور مختلف نوعیت کے واقعات شامل ہیں،رپورٹ کے مطابق ضلع راولپنڈی میں ریسکیو راولپنڈی کو مجموعی طور تینوں مہینوں میں 3,754 روڈ ٹریفک حادثات، 404 آگ لگنے، 422 جرائم کے واقعات رپورٹ ہوئے،7 عمارات/کمرے گرنے کے واقعات، 1 پانی میں ڈوبنے، 25 چھوٹے بڑے گیس/سلینڈر دھماکے اور 1508 مختلف نوعیت کے واقعات رپورٹ ہوئے،9,337 طبی طور پر بیمار افراد کو بروقت ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،ریسکیو راولپنڈی نے 15,458 حادثات اور ہنگامی واقعات میں 14,307 افراد کو بروقت ریسکیو سروسز فراہم کیں۔