چوآسیدن شاہ(نامہ نگار)ضلع چکوال اور چوآ سید ن شاہ کو چوروں اور ڈاکوئوں نے یرغمال بنا رکھا ہے آج سحری کے وقت تین مسلح ڈاکوئوں نے چوآسیدن شاہ کے عین وسط میں ڈلوال روڈ،محلہ بھنڈر میں ناکہ لگا رکھا تھا کہ سیمنٹ سے لدے ٹرلے کو رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر ڈاکوئوں نے فائر کھول دیئے جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔چوآسیدن شاہ کے مقامی تاجروں نے بھی اپنے آپکو غیر محفوظ سمجھ کر واٹس ایپ میں خود کو بچائو کی مہم شروع کر رکھی ہے چوآسیدن شاہ بھر کی فضاء خوف و ہراس کا شکار ہو چکی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازپولیس کی ناقص کارگردگی پر ستارہ امتیاز کے حامل ڈی پی او چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کے خلاف گڈ گورننس قائم نہ کرنے پر فوری کاروائی عمل میں لائیں اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔