جشن نزول قرآن کانفرنس آج جامع مسجد حنیفہ رضویہ سرسید کالونی میں ہوگی

Apr 06, 2024

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)جامع مسجد حنیفہ رضویہ سرسید کالونی میں جشن نزول قرآن کانفرنس آج 26 رمضان المبارک بروز ہفتہ بعد از نمازتراویح ہوگی۔ سجادہ نشین مٹھیال شریف'مرکزی قائد تنظیم اتحاد اہلسنت پاکستان مفتی پیر محمد ریاض الدین چشتی مجددی کی زیر صدارت کانفرنس میں ڈسٹرکٹ خطیب راولپنڈی حافظ محمد اقبال رضوی کا خصوصی خطاب ہوگا۔ ترجمان  کے مطابق مہمان خصوصی نائب صدر تنظیم اتحاد اہلسنت پیر سید قمر زمان عالم شاہ بخاری اور  سجادہ نشین بھوئی شریف پیر عبدالنبی ہاشمی ،جشن نزول قرآن کی مناسبت سے اظہار خیال کریں گے۔ محفل میں قاری محمد فیاض عباسی اور حافظ برادران گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔

مزیدخبریں