راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے صدر غلام علی خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کی نئی لہر نے غریب مزدور طبقے اور دیہاڑی دار طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی ہے،موجودہ عوام دشمن حکومت نے آتے ہی پٹرول،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے پہلے سے تنگ غریبوں کی کمر میں چھرا گھونپ دیا ہے،دوسری جانب غریب ریڑھی بانوں،چھاسبڑی فروشوں اور دیہاڑی داروں کے ساتھ تجاوزات کی آڑ میں ناروا سلوک قابل مذمت ہے،وہ گزشتہ روز آرگنائزر و قائم مقام صدر عوامی تحریک سردار نسیم انجم،سینئر رہنما شبیر صادق اور ندیم راجہ سے گفتگو کر رہے تھے،غلام علی خان نے کہا کہ عوامی تحریک عید کے بعد غریب ریڑھی بانوں اور چھابڑی فروشوں کے کاروبار کے تحفظ کے لئے جامعہ لائحہ عمل دے گی اوراس اہم مسئلے کے حل کے لئے مثبت کوشش کرے گی، تا کہ مزدوروں،چھابڑی فروشوں، ریڑھئی بانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ بھی ہو سکے اور بھتہ مافیا سے نجات بھی مل سکے،