کلرسیداں(نامہ نگار) بلدیہ کلرسیداں کے چیف آفیسر فرحت عباس پاشا نے ڈیڑھ ماہ قبل الائیڈ چوک میں شہزاد بٹ کی قیادت میں شہریوں کی جانب سے نصب مہر ختم نبوت کی جگہ چوک کی تزہین و ارائش کے بعد وہاں ڈولفن نصب کردیں اور ڈیڑھ ماہ گزر جانے کے بعد مہر ختم نبوت کو نصب کرنا مناسب نہ سمجھا دوسری جانب بلدیہ نے محسن کلرسیداں سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کے منصوبوں کی لگی تختیاںبھی اتار دی ہیں۔ادہر جماعت اسلامی تحصیل کلرسیداں کے نائب امیر محمد توقیراعوان اور الخدمت فاونڈیشن کے نائب صدر اکرام الحق قریشی نے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کو بلدیہ کے ایکشن کے خلاف الگ الگ درخواستیں جمع کرواتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بلاتاخیر مہر ختم نبوت کو دوبارہ نصب کیا جائے بصورت دیگر وہ بلدیہ کے خلاف قانونی کاروائی کے لیئے مجاز اتھارٹی سے رجوع کریں گے بعد ازاں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے بلدیہ کو حکم دیا کہ بلاتاخیر الائیڈ چوک پر مہر ختم نبوت کو دوبارہ نصب کی جائے اور عوامی خواہشات کا ہر ممکن خیال رکھا جائے۔
کلرسیداں الائیڈ چوک میں مہر ختم نبوت کو اتار کر ڈولفن نصب کردی گئی
Apr 06, 2024