اڈیالہ (نا مہ نگار)یونین کونسل دھاماں سیداں میں پانی کے اضافی بلوں کے خلاف ممتاز مارکیٹ کے مکینوں کا احتجاج،مظاہرین نے ہاتھوں میں قطبے اٹھا رکھے تھے جن پر واسا کے خلاف نعرے درج تھے ۔علا قہ مکینوں کا کہنا ہے کہ واسا نے کئی سال تک پانی کی سپلائی بند رکھی مگر ہزاروں روپے صافین کو ہر ماہ بل بھیج دیتے ہیں۔گزشتہ دنوں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے واسا کے ایڈشنل ڈائیریکٹر احمد سے ملاقات کی اور اپنی شکایت درج کروائی جس پر واسا کے AD نے اضافی بلوں کو معاف کرنے کا وعدہ بھی کیا مگر اس ماہ نہ صرف اضافی بل دوبارہ بھیج دیے گئے بلکہ بلوں کے ساتھ پانی کے کنکشن منقطع کرنے کے نوٹس بھی ارسال کر دہے گئے ہیں۔عوام نے احتجاج کرتے ہوے کہا ہے کہ یہ سراسر ظلم و زیادتی ہے کہ عوام جو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس رہے ہیں واسا کے اہلکار ان سے پانی کے اضافی بلوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔مظاہرین نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انکے پانی کے اضافی بلوں کو فی الفور معاف کیا جائے ۔
یو سی دھاماں سیداں میں پانی کے اضافی بلوں کے خلاف احتجاج
Apr 06, 2024