نیو مری بن کے مقام پر  یوم القدس کے مناسبت سے احتجاجی ریلی نکالی گئی

Apr 06, 2024

 نیو مر ی ( نامہ نگار ) بن بازار میں  نکالی گئی ریلی میں شعیہ سنی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جامع مسجد غوثیہ محمدیہ کے خطیب قاری جہانگیر صاحب، حسنی مسجد سنگ سیری کے خطیب شہزاد اکبر صاحب، جامعہ مسجد بھمروٹ سیداں کے خطیب علامہ ضیغم عباس  نے ریلی سے خطاب کیا۔ ریلی کے اختتام پر قاری آصف صاحب نے مظلوم فلسطینیوں کے کے لئیے خصوصی دعا کی۔ شرکا نے یوم القدس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اقوام عالم سے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کی آزادی دنیا کے لئیے ایک بہت بڑا چلینج ہے جس میں تمام ممالک ناکام رہے۔ اسلامی تاریخ میں قبلہ اول بیت المقدس کو ایک حاصل اہمیت ہے۔ 1924 میں انقلاب ایرانیہ کے بعد امام خمینی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو یوم القدس کی دعوت دی جسکے بعد آج تک پوری دنیا کے مسلمان ہر سال بیت المقدس کی آزادی کے لئیے احتجاج کرتے ہیں۔ ملک بھر یوم القدس کے جلوسوں اور ریلیوں کی سیکورٹی کے لئیے فل پروف انتظامات کیے گئے۔

مزیدخبریں