ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ راولپنڈی کا محکمہ فوڈ کے گوداموں کا اچانک دورہ 

Apr 06, 2024

  فتح جنگ (نامہ نگار) ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ راولپنڈی ڈویژن مہر غلام غلام عباس ہرل نے محکمہ فوڈ کے گودام سنٹر کا اچانک دورہ کیا انھوں نے فتح جنگ، بسا ل پنڈیگھیب اور جنڈ میں گوداموں کے معائنہ کیا اور سٹاک کی چیک پڑتال بھی کی اس موقع پر فتح جنگ سنٹر کے محمد ادریس،ندیم عظیم،سبطین خالد, عزیز الرحمن شہزاد ناصر نے اپنے اپنے گودا مو ں اور سٹاک بارے ڈپٹی ڈائریکٹر کو تفصیلی بر یفنگ دی اس موقع پر ڈسٹرک فوڈ کنٹرول اٹک بھی موجود تھے مہر غلام عباس ہرل نے سٹاک رجسٹرڈ اور گوداموں میں موجود سٹاک کا بھی معائنہ کیا ۔

مزیدخبریں