کھنڈہ (نامہ نگار)سابق چیئرمین بلدیہ فتح جنگ ملک عابد داؤد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو اپنی سیاسی ترجیحات سے باہر نکل کر قومی اتحاد و یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرناہوگا جبکہ ایک قوم کی حیثیت سے عساکر پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑاہوناہوگا تاکہ دشمن کوقوم کے دفاع وطن کیلئے سیسہ پلائی دیوار بننے کا ٹھوس پیغام جاسکے ,,نوائے وقت ,,سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دہشت گردی کی بیخ کنی کیلئے اپنا خصوصی کردار اداکریں دہشت گردی صر ف حکومت یاکسی ایک جماعت کانہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے جب تک امن قائم نہیں ہوگا تب تک ملک کے اقتصادی طور پر مستحکم ہونے کی راہ ہموار نہیں ہوسکتی انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یکجان اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ عساکر پاکستان ہر محاذ پردشمن کے دانت کھٹے کررہی ہے تاہم کسی بھی حوالے سے انکی حوصلہ شکنی نہ ہونے دینا ہماری قومی ذمہ داری ہے انہوں نے مزیدکہا کہ دشمن کے عزائم پر ہر صورت نظررکھنی چاہیے کیونکہ وطن عزیز کی سلامتی ہمیں ہر چیز پر مقدم ہے۔