حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) یوم القدس کے موقع پر مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ریلی نکال گئی جو مرکزی امام بارگاہ سے شروع ہوکر فوارہ چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مسلم امہ کے حکمرانوںپر زوردیا کہ وہ بیت المقدس کی آزادی کے لئے اپنا کردار اداکریں۔ اور فلسطینیوںکی مدد کے لئے میدان عمل میںنکلیں۔ اس موقع پر شرکاء ریلی نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سخت نعرہ بازی کی اور کہا کہ انسانی حقوق کے نام نہاد تنْطیمیں فلسطینی مسلمانوںپر ڈھائے جانے والے مظالم پر آج خاموش کیوں ہیں۔ انہوںنے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی تک جنگ رہے جنگ رہے گی۔